ایران کی اسنوکر ٹیم عالمی چمپیئن بن گئی
Jul ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
ایران کی قومی اسنوکر ٹیم ، چینی ٹیم کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے عالمی چمپیئن کا خطاب جیتنے میں کامیاب ہوگئی-
رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی اسنوکر ٹیم نے جمعے کو مصر میں ہونے والے اسنوکرکا فائنل میچ کھیلتے ہوئے چین کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں پانچ پوائنٹ سے ہرا دیا- اوراسنوکر میں عالمی چیمپیئن بن گئی-
اسنوکرکے عالمی مقابلے جو مصر کے شہر شرم الشیخ میں بیس جولائی کو شروع ہوئے تھے جمعے کو ختم ہوئے-
ان کھیلوں میں ایران کی قومی اسنوکر ٹیم نے تین ٹیموں کا مقابلہ کیا- اسنوکر بیلیارد کی طرح کا ایک کھیل ہے جو کسی انڈور فضا میں مستطیل میز پر کھیلا جاتا ہے -
اس کھیل میں پندرہ سرخ، ایک سیاہ ، ایک گلابی، ایک نیلے، ایک براؤن ، ایک سبز اورایک پیلی گیند استعمال ہوتی ہے اور اسے لکڑی کی چھڑی سے کھیلا جاتا ہے-