Jul ۳۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی باسکیٹ بال ٹیم، عالمی چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔
    ایران کی قومی باسکیٹ بال ٹیم، عالمی چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

ایران کی قومی باسکیٹ بال ٹیم نے جنوبی کوریا کے مقابلے میں جیت حاصل کرتے ہوئے ایشیائی چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی اور اس طرح اپنے لئے عالمی چیمپیئن شپ کے فائنل میچوں میں اپنی موجودگی کا راستہ ہموار کر لیا-

ایران کی قومی باسکیٹ بال ٹیم نے تہران میں ہونے والے باسکیٹ بال کے ایشیائی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں سنیچرکو جنوبی کوریا کا مقابلہ کیا اور ترسٹھ کے مقابلے میں ستاسی کے نتیجے سے جیت درج کرائی اور اس طرح جنوبی کوریا کو اپنے راستے سے ہٹاتے ہوئے عالمی چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

ایران کی باسکیٹ بال ٹیم اس کامیابی کے بعد جاپان کا مقابلہ کرے گی اور اس کے ساتھ ہی اس نے اپنے لئے عالمی چیمپیئن شپ میں کھیلنے کا حق بھی حاصل کرلیا- ایران کی ٹیم نے ایشیئن باسکیٹ بال چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیموں سے شکست کھائی تھی تاہم سیمی فائنل میں جنوبی کوریا سے اپنی شکست کا بدلہ  لینے میں کامیاب ہوگئی- فائنل میچ اتوار کو دوپہر کے بعد کھیلا جائے گا۔

ٹیگس