نامور تعلیمی اداروں میں ایرانی یونیورسٹیاں بھی
Aug ۱۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۵۶ Asia/Tehran
ایرانی یونیورسٹیاں دنیا کے پانچ سو نامور جامعات کی فہرست میں شامل
اسلامی تعاون تنظیم کے سائنس و ٹیکنا لوجی سے متعلق بین الاقوامی ادارے آئی ایس سی نے شنگھائی سروے دوہزار سولہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی "تہران اور امیرکبیر" یونیورسٹیاں دنیا کے پانچ سو مشہور جامعات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ آئی ایس سی کے مطابق، شنگھائی سروے نے اس سال بھی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں تہران یونیورسٹی تین سو ایک اور امیرکبیر یونیورسٹی چارسو ایک نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں ہارورڈ یونیورسٹی پہلے نمبر، کیلی فورنیا یونیورسٹی دوسرے اور برکلے یونیورسٹی تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ کیمبرج یونیورسٹی اور میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔