Feb ۲۷, ۲۰۲۶ ۲۱:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کیجریوال با عزت بری

دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور پارٹی کے اہم رہنما منیش سسودیا کو با عزت بری کردیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق راؤز ایونیو عدالت نے شراب پالیسی کیس میں، سی بی آئی کے پیش کردہ ثبوت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال اور پارٹی کے مرکزی رہنما منیش سسودیا کو باعزت بری کردیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی کے پیش کردہ ثبوت و شواہد کمزور اور ناکافی ہیں اور محض الزامات کی بنیاد پر مقدمہ قائم نہیں رہ سکتا۔

عدالت نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ کسی بھی عوامی یا آئینی عہدے پر فائز شخصیات کے خلاف سنگین الزامات لگاتے وقت مضبوط اور قابل اعتماد ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے اور صرف دعوے اور قیاس آرائیاں عدالت کے لئےکافی نہیں ہوسکتیں۔

یاد رہے کہ یہ کیس دو ہزار بائیس تیئس کی دہلی کی اکسائز پالیسی سے تعلق رکھتا ہے جس کے تحت دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم سمیت عام آدمی پارٹی کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے جیل میں بند کردیا گیا تھا۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

عدالت کی جانب سے تمام الزامات سے بری ہونے کے بعد سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ان کے خلاف یہ مقدمہ فرضی تھا اور ایک سیاسی سازش کے تحت انہیں بدنام کرنے کے لئے قائم کیا گیا تھا۔ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزير داخلہ امت شاہ پرسازش کا الزام لگایا ہے۔

 

 

ٹیگس