Feb ۲۷, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران و مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو، امریکہ کی ڈو مور پالیسی سے پرہیز ضروری

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر سید عباس عراقچی نے اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں تاکید کی ہے کہ امریکا کو" ڈو مور" کی پالیسی سے پرہیز کرنا چاہئے۔

سحرنیوز/ایران:مصر کے وزیر خارجہ بدر العبد العاطی نے جمعہ ستائيس فروری کو اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفون پر علاقے کے حالات کا جائزہ لیا۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے جنیوا میں ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کے تازہ ترین دورکی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عرا‍قچی نے اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں، مسائل کے حل کے لئے سفارتکاری سے کام لینے کی ایران کی پالیسی پر زور دیا اور کہا کہ اس راہ میں کامیابی کے لئے، فریق مقابل کی سنجیدگی، حقیقت پسندی اور ہر قسم کے غلط اندازے نیز ڈو مور کی پالیسی سے پرہیز ضروری ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یاد رہے کہ عمان کی ثالثی میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ ایٹمی مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کوجنیوا میں انجام پایا۔

 

 

ٹیگس