ایرانی بحریہ کے جنگی جہازوں کے مشن ، دنیا کے لئے پیغام ، ایڈمرل ایرانی
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کھلے سمندروں میں اپنے جنگی بیڑے کی موجودگی اور جنوبی افریقہ میں "وِل فار پیس" نامی کی مشترکہ فوجی مشققوں میں اس کی شرکت کو دنیا کے لیے ایک اہم پیغام قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: شہرام ایرانی نے کہا کہ ہمارے جنگی بیڑے وَن زیرو تھری کے ساتھ مشقوں میں موجود دیگر ممالک کا اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا مظہر تھا، اور اس معاملے پر بیرونی تجزیوں میں بھی توجہ دی گئی ہے۔
ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ملک کی بحری افواج گزشتہ سینتالیس برسوں سے مسلسل الرٹ حالت میں رہی ہیں اور انہوں نے بہت سے سال کے بہت سے اہم مواقع مشن پر گزارے ہیں۔
انہوں نے موجودہ صورتحال کو ماضی کی اُسی صورتحال کا تسلسل قرار دیا تاہم یہ بھی کہا کہ موجودہ صورتحال میں نئی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ ایرانی بحرایہ کے کمانڈر نے بحریہ کے بیڑے وَن زیرو تھری کی کھلے سمندروں میں موجودگی اور جنوبی افریقہ میں وِ فار پیس کی مشترکہ فوجی مشق میں شرکت کو دنیا کے لیے اہم پیغام قرار دیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے ہندوستان میں ہونے والی "ملان" مشترکہ فوجی مشق میں شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پانچ تجاویز پیش کیں اور سبھی منظور ہو گئیں اور بالآخر تمام منظور شدہ تجاویز اسلامی جمہوریہ ایران کے حق میں تھیں۔