Feb ۲۷, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۸ Asia/Tehran
  •  فوج دشمن کے ہر اقدام کے لئے مکمل طور پر تیار ، ایرانی جنرل

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے دشمن کے ہر اقدام کے مقابلے کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈرنے اعلان کیا ہے کہ ہم ڈرون، ایئر ڈیفنس اور میزائل کے شعبوں میں اپنی توانائیوں اور ایمان راسخ کے ساتھ دشمن کے ہر اقدام کے مقابلے میں دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔

 ایرانی فوج کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر، بریگیڈیئر سیروس امان اللہی نے نے ارنا کے نامہ نگارکے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ اس وقت فوج اسلام اور ملک کی سبھی آبی اور خاکی سرحدوں کے دفاع اور سپریم کمانڈر کے احکام پر عمل درآمد کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔ بریگیڈیئر امان اللہی نے کہا کہ متعدد مشقیں انجام دی جاچکی ہیں اور اسی کے ساتھ ہمارے پاس گزشتہ 12 روزہ جنگ کا تجربہ بھی موجود ہے، جس کے پیش نظر اس وقت زمینی فوج آمادگی کی اعلی ترین سطح پر ہے۔

ایران کی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ فوج ملک کا بھر پور دفاع کرنے کی پوری توانائی رکھتی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انھوں نے بتایا کہ بری فوج کے جوان، ملک کی دیگر مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ پوری طرح آمادہ ہیں اور سپریم کمانڈر کے فرمان پرملک کے ہر اس حصے میں بلا تاخیرپہنچنے اور دفاع پر قادر ہیں جہاں دشمن کوئی اقدام کرے۔۔

 

 

ٹیگس