Sep ۱۴, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
  • سائنسدانوں کو، ملکی وے نامی کہکشاں کی تھری ڈی تصاویر موصول

سائنسدانوں نے ملکی وے کہکشاں یا جادہ شیر کی انتہائی اہم تھری ڈی تصاویر تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

خبروں میں کہاگیا ہے کہ گائیا سیٹلائٹ نے جادہ شیر کہکشاں کی ایسی تھری ڈی تصاویر ارسال کی ہیں جو سائنسدانوں کو اس کہکشاں کے بارے میں تحقیقات کے لیے قیمتی معلومات فراہم کریں گی۔

یہ تصاویر جادہ شیر کہکشاں میں پائے جانے والے ایک ارب ستاروں کی صحیح پوزیشن کا پتہ لگانے اور اس  کہکشاں کا نقشہ تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

تین سال قبل خلا میں بھیجا جانے والے گائیا سیٹلائٹ زمین کے مدار میں پندرہ لاکھ کلومیٹر کی دوری پر تعینات ہے۔

یہ سیٹلائٹ جو اپنی طاقتور ٹیلی اسکوپ کی مدد سے سات کلو میٹر کے فاصلے سے ایک بال کو تشخیص دے سکتا ہے، جادہ شیر کہکشاں کی تھری ڈی تصویریں بنانے کا مشن انجام دے رہا ہے۔

سائنسدانوں کو امید ہے کہ گائیا سیٹلائٹ کی ارسال کردہ معلومات جدید سیاروں کی دریافت اور کہکشانوں کی تشکیل کے عمل نیز ان میں آنے والی تبدیلیوں کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔