Mar ۱۵, ۲۰۲۶ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران کو نابود کرنا خام خیالی ہے: آئی اے ای اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل البرادعی

​​​​​​​آئی اے ای اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد البرادعی نے کہا ہے کہ ایران کو نابود کرنا محض خام خیالی ہے۔ 

سحرنیوز/عالم اسلام:ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، آئی اے ای اے، کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد البرادعی نے ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ ایران کو نابود کرنے کے لئے اس پر حملے کئے گئے ہیں لیکن ایران کی نابودی خام خیالی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ 
محمد البرادعی نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں کہا کہ جو تصویر مجھے نظر آرہی ہے وہ اس طرح ہے کہ "غزہ کو تباہ کرنے اور فلسطینی ریاست کی تشکیل کی ہر طرح کی امید کو ختم کرنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اب "مہذب" دنیا کے پیش نظر "ایران کو نابود کرنے اور صیہونیت کی توسیع" کا منصوبہ ہے۔
آئی اے ای اے کے سابق سربراہ نے مزید کہا کہ یہ ایک خام خیالی اور توہم ہے جس کی بڑی بھاری قیمت دنیا کو ادا کرنی پڑے گی۔

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس