Mar ۱۵, ۲۰۲۶ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل لبنان پر وسیع زمینی حملے کے درپے

غاصب اسرائیلی اور امریکی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک وسیع زمینی حملہ کرکے دریائے لیتانی کا پورا جنوبی حصہ اپنے قبضے میں لینے کے درپے ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایک اسرائیلی عہدہ دار نے غزہ میں غاصب اسرائیلی حکومت کے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو غزہ میں کیا وہی لبنان میں بھی انجام دینا چاہتے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت اسرائیل کی وسیع کارروائی کی حمایت کرتی ہے لیکن ساتھ ہی وہ یہ چاہتی ہے کہ لبنانی حکومت محدود نقصان سے دوچار ہو اور لبنان اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کی ترغیب دلاتی ہے۔ 
دریں اثنا غاصب اسرائيلی حکومت کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ علاقے پر کنٹرول سے ہمارا مقصد لبنان کے شمال کی طرف پیچھے ہٹنے کے لئے حزب اللہ پر دباؤ ڈالنا اور مختلف دیہاتوں میں اس کے اڈے اور ہتھیاروں کے ذخیرے ختم کرنا ہے۔

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس