جی نہیں یہ صحیح نہیں ، ٹرمپ کے دعوے کے بعد فرانس کا جواب
فرانس نے ٹرمپ کی اپیل کو ٹھکراتے ہوئے آبنائے ہرمز میں اپنے جنگی جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: فرانس کی وزارت خارجہ نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر ایک ٹوئیٹ میں ٹرمپ کے تازہ ترین دعوے کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ صحیح نہیں ہے، فرانسیسی بحری بیڑہ مشرقی بحیرۂ روم میں ہی رہے گا۔ فرانس کا مشن بدستور دفاع اور حفاطت کے لئے ہے اس لئے خوف و ہراس پھیلانے سے باز رہا جائے-
دوسری جانب امریکی صدر کہ جنہوں نے گذشتہ سنیچر کو کہا تھا کہ ان کو برطانوی بحری جہازوں کی ضرورت نہیں ہے اور ہم یہ نہ بھولیں کہ جو لوگ ہماری کامیابی کے بعد جنگ میں شامل ہوں گے ہمیں ان کی ضرورت نہيں ہے ، وہی ٹرمپ اس سنیچر کو کہتے ہيں کہ مجھے امید ہے کہ برطانیہ اپنے بحری جہاز روانہ کرے گا تاکہ آبنائے ہرمز کا خطرہ برطرف کیا جاسکے-
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ان کو امید ہےکہ برطانیہ ، چین ، فرانس اور ديگر ممالک آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لئے اپنے جنگي بحری بیڑے روانہ کریں گے-
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel