ریو پیرالمپیک میں ایران نے ساتواں گولڈ میڈل جیت لیا
Sep ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
ایران کی زہرا نعمتی نے ریو پیرالمپیک میں شوٹنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے اس طرح ان مقابلوں میں ایران کے سونے کے تمغوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
ایران کی زہرا نعمتی کا مقابلہ فائنل میں چین کی یان وو سے تھا جس میں انھوں نے چھے چار سے کامیابی حاصل کر کے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ انھوں نے گزشتہ پیرالمپیک مقابلوں میں بھی سونے کا تمغہ جیتا تھا اور مکس ٹیم مقابلوں میں ابراہیم رنجبر کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
وہ ریو پیرالمپیک میں سارہ جوانمردی کے بعد دوسری ایرانی خاتون ہیں کہ جنھوں نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔