Sep ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • ریو پیرالمپیک: ایران نے فٹ بال میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سات رکنی فٹبال ٹیم نے ریو پیرالمپیک میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل جیت لیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے ڈیوڈورو اسٹیڈیم میں ایران اور یوکرین کے درمیان ہونے والا فائنل میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد اضافی وقت میں یوکرین نے ایران کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ اس طرح ایران نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی میڈل کا حق دار قرار پایا۔ جبکہ برازیل نے ہالینڈ کو تین ایک سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ایران کے اس سلور میڈل حاصل کرنے سے پیرالمپیک گیمز میں اس کے تمغوں کی مجموعی تعداد اکیس ہو گئی۔ ایران نے اب تک سونے کے سات، چاندی کے آٹھ اور کانسی کے چھے تمغے جیتے ہیں۔

ٹیگس