Sep ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کی انڈر 16 فٹبال ٹیم ایشین چیمپیئن شپ کے فائنل میں

اسلامی جمہوریہ ایران کی انڈر 16 فٹ بال ٹیم ایشین چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں سیمی فائنل میں شمالی کوریا کی ٹیم کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ہونے والی انڈر 16 ایشین چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں ایران اور شمالی کوریا کی انڈر 16 فٹ بال مدمقابل تھیں۔ یہ میچ مقررہ وقت ختم ہونے پر ایک ایک گول سے برابر تھا تاہم پینلٹی ککس پر میچ کا فیصلہ ہوا اور ایران نے شمالی کوریا کو مجموعی طور پر چھے کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اتوارکو ایران کا مقابلہ عراق کی فٹ بال ٹیم سے ہو گا۔

عراق کی ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں چارگولوں سے شکست دی۔

ایران، شمالی کوریا، جاپان اور عراق نے اس چیمپیئن شپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی وجہ سے دو ہزار سترہ میں ہونے والے عالمی کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

ٹیگس