فٹسال کی ٹیم کی کامیابی پر صدر مملکت کی مبارکباد
Oct ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
-
ایران کی قومی ٹیم نے پرتگال کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار عالمی سطح پر تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے عالمی مقابلوں میں فٹسال ٹیم کے تیسرا مقام حاصل کرنے پر مبارکباد کی پیش کی ہے-
ڈاکٹر حسن روحانی نے ایک پیغام میں اپنے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ فٹسال کے عالمی مقابلوں میں ایران کے تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر کھلاڑیوں اور ٹیم کے کوچ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ کلمبیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹسال ٹیم نے عالمی مقابلوں میں پرتگال کی قومی ٹیم کو ہرا کر تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کی ٹیموں نے مقررہ وقت میں 2- 2 گول کئے نوبت پنالٹی تک پہنچی جس میں ایران کی قومی ٹیم نے پرتگال کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار عالمی سطح پر تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔
ان مقابلوں میں ارجنٹائن نے روس کو ہراکر پہلا مقام حاصل کیا -