تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں ایران گولڈ میڈل پر ایرانی نوجوان کا قبضہ
کینیڈا میں ہونے والے تائیکوانڈو کے گیارہویں عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے
تائیکوانڈو فیڈریش کے بیان کے مطابق ایرانی تائیکوانڈو کھلاڑی مبینا نژاد نے جمعرات کو کینیڈا کے شہر بورنابی میں نوجوانوں کے عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں بیالیس کیلو کے وزن سے کوئی پوائنٹ ضائع کئے بغیر مسلسل پانچ بار اپنے حریف پر فتح حاصل کی اورعالمی مقابلے میں جیت درج کراتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا-
مبینا نژاد نے کینیڈا کا عالمی تائیکوانڈو کپ جیتنے کے لئے میکسیکو، فلپائن ، جنوبی کوریا ، روس اور اسپین کے کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا اور انھیں شکست سے دوچار کیا-
دوہزارسولہ کے عالمی تائیکوانڈو کے گیارہویں دور کے مقابلوں میں دنیا کے ایک سو دس ملکوں کے آٹھ سو تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے حصہ لیا- یہ مقابلے بدھ کو کینیڈا کے شہر بورنابی میں شروع ہوئے اور پانچ دنوں تک جاری رہے-