ایران نے بیچ فٹبال ایشیا کپ جیت لیا
Mar ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی بیچ فٹبال ٹیم نے ایشیا کپ جیت لیا۔
ملائیشیا میں بیچ فٹبال کے ایشیا کپ کے فائنل میں ایران کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی اور ایشیا کپ جیت لیا-
اس سے پہلے ایران کی بیچ فٹبال ٹیم نے سیمی فائنل میں جاپان کی ٹیم کو شکست دے کر دو ہزار سترہ میں امریکا میں ہونے والے بیچ فٹبال کے عالمی کپ میں اپنی شرکت کو یقینی بنا لیا تھا-
جاپان کی بھی بیچ فٹبال ٹیم نے تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے کھیلے گئے میچ میں لبنان کو شکست دے کر ایران اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ امریکا میں آئندہ ہونے والے بیچ فٹبال عالمی کپ میں شرکت کا حق حاصل کر لیا- بیچ فٹبال کا عالمی کپ ستائیس اپریل سے سات مئی تک امریکا میں ہو گا-