Mar ۲۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران ورلڈ کپ فٹبال 2018 کے ایک قدم کے فاصلے پر

ایران کی قومی فٹبال ٹیم ، چین کو شکست دیکر سن دوہزار اٹھارہ کے عالمی مقابلوں میں شرکت کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے منگل کے روز فٹبال کے عالمی مقابلوں کے کوالیفائی میچ میں چین کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
اس فتح کے بعد ایران کی قومی فٹبال ٹیم سترہ پوائنٹ کے ساتھ روس میں ہونے والے ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کے لیے مستحکم پوزیشن پر آگئی ہے۔
ایران اور چین کی ٹیموں کے درمیان اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے نوے ہزار شائقین تہران آزادی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
ایران کی ٹیم کا اگلا مقابل گروپ اے میں شامل ازبکستان سے ہوگا۔
پوائٹ کے لحاظ سے ایران گروپ اے میں پہلے نمبر ہے، جبکہ جنوبی کوریا، ازبکستان، شام، چین اور قطر،  بالترتیب، دوسرے سے چھٹے نمبر پر ہیں۔