Feb ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ایرانی ٹیم کی کامیابی پر صدر روحانی کی مبارکباد

امریکہ میں ہونے والے بین الاقوامی تیراندازی مقابلوں میں ایرانی نوجوانوں کی قومی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کھلاڑیوں اور ایرانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت حسن روحانی نے اپنے پیغام میں ایران کے نوجوان کھلاڑیوں کی جانب سے پہلی بار عالمی تیراندازی کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی عالمی مقابلوں میں فتح نے اخلاق اور غیرتمندی کا درس دینے والی ایرانی قوم کو خوش کردیا.

واضح رہے کہ امریکہ میں منعقد ہونے والے عالمی تیراندازی کے مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے پہلی مرتبہ عالمی چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ٹیگس