فری اسٹائل کشتی میں ایرانی پہلوانوں کی عمدہ کارکردگی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i349623-فری_اسٹائل_کشتی_میں_ایرانی_پہلوانوں_کی_عمدہ_کارکردگی
اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں نے اٹلی کے شہر ساساری میں منعقدہ عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 مختلف تمغے جیت لیے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۵:۴۹ Asia/Tehran
  • فری اسٹائل کشتی میں ایرانی پہلوانوں کی عمدہ کارکردگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں نے اٹلی کے شہر ساساری میں منعقدہ عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 مختلف تمغے جیت لیے۔

ہفتہ کے روز اٹلی کے شہر ساساری میں، عالمی فری اسٹائل کشتی کے ہونے والے مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی، ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیت لیے۔

 ایرانی کھلاڑیوں احمد بذری، علیرضا کریمی اورحام طالبی زرین کمرنے بالترتیب 86، 92  اور 96 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر سونے کے تمغےجیت لیے۔

 اس کے علاوہ ایرانی پہلوان عباس فروتن نے 97 کلوگرام کی کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

ایرانی کھلاڑیوں نادرجاج آقا نیا، یونس امامی اورارشک محبی نے بھی بالترتیب 57، 70 اور 92 کلوگرام کی کیٹگیری میں 3 کانسی کے تمغے جیت لیے۔