ایران؛ بین البراعظمی کپ کا چمپئن
Nov ۰۹, ۲۰۱۹ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
ایران کی بیچ فٹبال ٹیم نےفائنل میں اسپین کی ٹیم کو شکست دے کر بین البراعظمی کپ کا فائنل اپنے نام کر لیا۔
دبئی سے ہمارے نمائندے کے مطابق آج رات کھیلے گئے میچ میں ایران کی بیچ فٹبال ٹیم نے اسپین کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا اور بین البراعظمی کپ کا چمپئن بن گیا۔
واضح رہے کہ کل رات سیمی فائنل میں ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ ایک ایک سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی کے ذریعے میچ کا فیصلہ کیا گیا جو ایران نے جیت لیا۔
جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اسپین کی ٹیم روس کو چار دو سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی۔