Dec ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • ایرانی فٹبالر کے لیے بہترین کھلاڑی کا اعزاز

ایرانی فٹبال کلب پرسپولیس کے دفاعی کھلاڑی خلیل زادے ایشیائی چیمپئنز لیگ کے مقابلوں میں بہترین گول کرنے والے کھلاڑی قرار پائے۔

خلیل زادے کو سعودی عرب کی الاہلی ٹیم کے خلاف میچ میں گول کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے اکروبیٹک کک کے ذریعے اپنی حریف ٹیم کے خلاف بہترین گول کیا تھا اوراسی گول کی بنا پر انہیں ایشین فٹ بال فیڈریشن نے سب سے بہترین کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا۔

ایشین فٹ بال فیڈریشن کے شائقین  کے درمیان کرائی جانے والی رائے شماری میں ایرانی کھلاڑی خلیل زادے کو دو ہفتوں کے دوران سب سے زیادہ ووٹ ملے-

ٹیگس