عالمی مقابلوں میں ایرانی ویٹ لفٹر کی پہلی پوزیشن
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i359220-عالمی_مقابلوں_میں_ایرانی_ویٹ_لفٹر_کی_پہلی_پوزیشن
ایرانی ویٹ لفٹر مہدی قنبری نے روس میں منعقدہ 2019عالمی ویٹلفٹنگ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
  • عالمی مقابلوں میں ایرانی ویٹ لفٹر کی پہلی پوزیشن

ایرانی ویٹ لفٹر مہدی قنبری نے روس میں منعقدہ 2019عالمی ویٹلفٹنگ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ایرانی ویٹ لفٹر مہدی قنبری نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں کے بریسٹ پریس کے 140 کلوگرام کی کیٹگری میں 245 کلوگرام وزن میں نیا ریکارڈ قائم کر کے ایک طلائی تمغہ جیت لیا.

ایرانی ویٹ لفٹر نے اس سے پہلے فلپائن، ہندوستان اور جارجیا کے ایشیائی مقابلوں میں شرکت کرکے جارجیا میں فتح حاصل کی تھی.

واضح رہے کہ2019 عالمی ویٹ لفٹنگ مقابلوں کا 10 سے 15 دسمبر تک ماسکو میں انعقاد کیا گیا جس میں 40 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی.