Apr ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے ایشیائی چیمپین شپ اپنے نام کرلی

قزاقستان کے شہر المآتی میں ہونے والے فری اسٹائل ریسلنگ کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کے حسن یزدانی، کامران قاسم پور اور علی شعبانی نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دیکر سونے کے تمغے حاصل کیے۔

ایران کے علی رضا سرلک، مصطفی حسین خانی اور علی سواد کوہی نے چاندی کے تمغے اپنے نام کیے جبکہ مرتضی قیاسی اور امین طاہری نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

ٹیموں کی درجہ بندی میں ایران کی قومی فری اسٹائل  کشتی ٹیم ایک سو اناسی پوانئٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی اور چیمپین شپ کا ٹائٹل حاصل کیا۔

ہندوستان اور قزاقستان کی فری اسٹائل  کشتی کی ٹیمیں، ایک سو اکیاون اور ایک سو انچاس پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر رہیں۔

 

ٹیگس