ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکواٹر: دشمنوں پر محکم اور کاری واروں کا سلسلہ جاری ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکواٹرکے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت امریکا اورغاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اورمراکز پر تباہ کن حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرنیوز/ایران: خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے اتوار 22 مارچ کو کہا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت کے جنگی مجرمین نے اپنی درندگی سے دنیا میں جنگل کا قانون نافذ کردیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ امریکا اورصیہونی حکومت کی حیوانیت اور انسانیت دشمنی اور بے شرمی اتنی زیادہ ہے کہ صرف انہیں سے ممکن ہے کہ بے گناہ عوام، عورتوں اور بچوں کا قتل عام نیز ثقافی ورثے کی آثار قدیمہ کی عمارتوں کو مسمار کریں اور اس کے بعد دعوی کریں کہ وہ عوام کے طرفدار ہیں ۔
خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے ترجمان نے کہا کہ بچوں کے یہ قاتلین کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے ترجمان نے اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ دنیا کے سب سے زیادہ وحشی ان جنگی مجرمین یعنی امریکا اور صیہونی حکومت کے پیکر پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کاری واروں کا سلسلہ جاری ہے ،
انھوں نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایئر ڈیفنس نے امریکی و صیہونی دشمن کے جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہےاور تہران میں دشمنوں کا ایک جنگی ڈرون اس کے کچھ کرنے سے پہلے ہی مار گرایا۔
خاتم الانبیا ہیڈکواٹرکے ترجمان نے بتایا کہ وعدہ صادق کی بہترویں لہر میں امریکا اور صیہونی حکومت کے بہت سے اڈوں کو بیلسٹک میزائلوں اور بارود سے بھرے تباہ کن ڈرون طیاروں سے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
کرنل ذوالفقاری نے بتایا کہ وعدہ صادق 4 کی تہترویں لہر میں شمالی اور جنوبی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے متعدد ٹھکانوں کو میزائل اورڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ اراد، دیمونا، ایلات، بئیرالسبع اور کریات گات سمیت مقبوضہ فسلطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کی تنصیبات پر تباہ کن حملے کئے گئے اور علاقے میں امریکا کی دہشت گرد فوج کے الظفرہ، منہاد، اور علی السالم نامی اڈوں پر فتاح، قدراورعماد میزائلوں نیز بارود سے بھرے تباہ کن ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel