Apr ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران اور قطر کے کلب ٹیموں کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر

اے ایف سی چمپیئن لیگ مقابلوں میں ایرانی فٹبال ٹیم استقلال اور قطر کی الدحیل کے درمیان میج دودو گول سے برابر رہا ۔

ایشیائی چیمپین لیگ کے تحت اتوار کی شب کھیلے گئے میچ میں ایران کی استقلال اور قطر کی الدحیل ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بڑھ چڑھ کر حملے کیے تاہم میچ دو دو گول سے برابر رہا۔

ایشیائی چیمپین لیگ کے ایک اور میچ میں سعودی عرب کی الاہلی ٹیم نے عراق کی الشرطہ کو دو ایک سے شکست دے دی۔ ایران کی ٹیم استقلال کے کھلاڑی اگلے میچ کے لیے بدھ کو سعودی عرب کی ٹیم الاھلی کے مقابلے میں میدان میں اتریں گے۔

ریاض میں یہ مقابلے سعودی عرب کی بے پناہ کوششوں کے بعد ہو رہے ہیں-

سعودی عرب نے دنیا کو یہ دکھانے کے لئے کہ اس کے یہاں سیکورٹی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ان مقابلوں کی میزبانی کے سرتوڑ کوشش کی جبکہ یمن کی فوج کے ڈرون اور میزائیلی حملے آئے دن سعودی عرب کے مختلف شہروں میں حساس مراکز پر ہو رہے ہیں یمنی فوج کے ہوائی حملے ریاض اور جدہ کے ہوائی اڈوں پر بھی ہوتے رہے ہیں-

 

ٹیگس