ایرانی کوہ پیما کا اعزاز
May ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
ایرانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سرکرنے کا اعزاز حاصل کرلیا
ایرانی کوہ پیما "امین دہقان" نے بین الاقوامی ٹیم کے ساتھ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق امین دہقان وہ واحد ایرانی کوہ پیما ہیں جنہوں نے رواں سال ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکرنے کا مشن شروع کیا تھا اور آج صبح اس مقصد کو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی( 8848 ہزار میٹر کی بلندی) کو سر کر نے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
امین دہقان نے اس سے قبل 2019 ميں مناسلو کی 8163 ہزار میٹر کی بلند چوٹی كو سر كيا تھا.