May ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کی خاتون ویٹ لفٹر نے تمغہ حاصل کیا

ایران کی خاتون کھلاڑی نے ویٹ لفٹنگ کے میدان میں ایران کے لئے پہلا تمغہ حاصل کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

ارنا نیوز کے مطابق خاتون ایرانی ویٹ لفٹر "یکتا جمالی" نے تاشقند میں منعقدہ ورلڈ یوتھ پاورلفٹنگ مقابلوں کی ستاسی کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بانوے کلوگرام کا وزن ایک جھٹکے میں اٹھاکر ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

ورلڈ یوتھ پاورلفٹنگ مقابلے مرد اور خواتین کے دو حصوں میں ازبکستان کے شہر تاشقند میں جاری ہیں۔

ان مقابلوں میں ایران سے یکتا جمالی ستاسی کلوگرام کی کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پچاسی، دوسرے راؤنڈ میں نوے اور جبکہ تیسرے راؤنڈ میں بانوے کلوگرام کا وزن ایک مرحلے میں اٹھا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا جو ورلڈ یوتھ پاورلفٹنگ کے مقابلوں میں ایران کے لئے پہلا تمغہ شمار ہوتا ہے۔

یکتا جمالی

پھر اسکے بعد یکتا جمالی نے دو مرحلوں کے سیٹ کا ایک سو پانچ کلوگرام سے آغاز کیا جس کے دوسرے راؤنڈ میں ایک سو گیارہ کلو وزن اٹھانے میں کامیاب رہیں جبکہ تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے ایک سو سولہ کلوگرام وزن کو انتخاب کیا اور اس بار بھی وہ اس وزن کو دو مرحلوں میں اٹھانے میں کامیاب رہیں۔

اس طرح انہوں نے مجموعی طور پر دوسو آٹھ کلو گرام وزن اٹھا کر تیسرا مقام حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ان مقابلوں میں ازبکستان اور امریکہ کی ویٹ لفٹرز خواتین پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں جنہوں نے مجموعی طور پر بالترتیب دو سو چوالیس اور دوسو گیارہ کلوگرام وزن اٹھایا۔

ٹیگس