باکسنگ کے ایشیائی مقابلوں میں ایران نے چاندی کا تمغہ جیتا
Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
ایران کے اولمپک انعام یافتہ باکسر نے ایشیائی مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔
دبئی میں ۲۴ مئی سے جاری ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں دو ایرانی کھلاڑی شریک ہوئے۔ ایران کے اولمپک انعام یافتہ باکسر دانیال شاہ بخش نے ساٹھ کلو گرام کے ایونٹ میں منگولیا کے باکسر ارد نبات کا جم کے مقابلہ کیا مگر دوسرے نمبر پر رہے اور چاندی کے تمغے پر اکتفا کی۔
اکیاسی کلوگرام کے مقابلے میں ایران کے ایک اور باکسر میثم قشلاقی، آج شام ازبکستان کے روزمتوف دیلشودبک کے مقابلے کے لیے رنگ میں اتریں گے۔ اس سے پہلے ایران کے شاہین موسوی اور پوریا امیری نے اپنے اپنے مقابلوں میں تیسری پوزیشن اور کانسی کا تغمہ حاصل کیا تھا۔