ایران کی خاتون شوٹر فائنل راؤنڈ میں پہونچی
ورلڈ شوٹنگ کپ کے پہلے دن کے مقابلوں میں ایران کی خاتون نشانے باز پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئیں۔
کروویشیا میں جاری نشانے بازی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی تین خاتون نشانے باز دنیا بھر کے ترانوے شوٹروں کے مقابلے میں میدان میں اتری ہیں جن میں ایران کی خاتون اولمپک نشانے باز، فاطمہ کرم زادہ نے چھے سو تینتس اعشاریہ چھے پوائنٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اور فائنل میں پہنچ گئیں۔
ایران کی ایک اور خاتون نشانے باز آرمینیا صادقیان نے شوٹنگ ورلڈ کپ میں چھے سو چھبیس اعشاریہ چار پوائنٹ حاصل کر کے چودہویں پوزیشن حاصل کی جبکہ نجمہ خدمتی نے چھے سو بائیس اعشاریہ سات پوائنٹ حاصل کر کے چالیسویں پوزیشن حاصل کی۔
ورلڈ شوٹنگ کپ مقابلوں میں ایران کے بعد جن ملکوں کے نشانے باز فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں ان میں بالترتیب اٹلی، روس، اسلووینیا، رومانیا، ہنگری اور آسٹریا شامل ہیں۔ ورلڈ شوٹنگ کپ کے مقابلے جمعرات سے کروویشیا میں شروع ہوئے ہیں اور اس میں دنیا کے سینتالیس ممالک کے پانچ سو بیس کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔