ایران کی خاتون شوٹر نے گولڈ میڈل جیتا
Jun ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
ایران کی خاتون شوٹر آرمینا صادقیان کروویشیا میں جاری شوٹنگ ورلڈ کپ میں سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
ارنا نیوز کے مطابق آرمینا صادقیان نے اتوار کی شب اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی روسی حریف پر سابق حاصل کی اور یوں گولڈ میڈل کو اپنے نام کیا۔
ایران کی خاتون شوٹرز کی قومی ٹیم میں ٹین کھلاڑی فاطمہ کرم زادہ، نجمہ خدمتی اور آرمینا صادقیان شامل ہیں جو ورلڈ کپ کے مقدماتی مرحلے میں چھے سو پچیس اعشاریہ پانچ پواتنٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں اور فائنل میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ شوٹنگ ورلڈ کپ کے عالمی مقابلے بائیس جون کو کروویشیا میں شروع ہوئے ہیں جو تین جولائی تک جاری رہیں گے اور ان مقابلوں میں سینتالیس ممالک سے پانچ سو بیس کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔