ایران بیچ والیبال کا ایشیائی چمپیئن بن گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i389642-ایران_بیچ_والیبال_کا_ایشیائی_چمپیئن_بن_گیا
ایرانی ٹیم نے ایشیائی بیچ والیبال چمپیئن شپ جیت لی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران بیچ والیبال کا ایشیائی چمپیئن بن گیا

ایرانی ٹیم نے ایشیائی بیچ والیبال چمپیئن شپ جیت لی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کی بیچ والیبال ٹیم نے ایشین چمپئین شپ کے فائنل میں میزبان تھائی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دے دی۔

تھائی لینڈ کے شہر ناکھن پاتوم میں ہونے والی ایشین بیچ والیبال چمپئن شپ میں ایران کی دو ٹیمیں شریک تھیں۔ اس سے پہلے ایران کی بیچ والیبال ٹیم اے نے، گروپ سی کے میچوں میں قزاقستان اور قطر کو شکست دی تھی جبکہ بی ٹیم اپنے حریفوں سے شکست کھانے کے بعد مقابلے سے باہر ہوگئی تھی