ایران کشتی کا عالمی چمپین
ایران کشتی کا عالمی چمپین
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے بین الاقوامی 'تختی' کپ کے 42 ویں مرحلے میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے بین الاقوامی 'تختی' کپ کے 42 ویں مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ان مقابلوں میں تین ممالک ایران، آرمینیا اور تیونس کے 130 پہلوانوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔
ایرانی ٹیم نے 250 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اور آرمینیا اور تیونس نے 65 اور 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیں۔
واضح رہے کہ تختی کپ کے بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی کے مقابلے 23 سے 25 فروری تک شہر اہواز میں غلام رضا تختی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے۔