ترکی؛ روائتی کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی ٹیم بنی چیمپین
Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
ترکی کی روائتی کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی قومی ٹیم نے چیمپین شپ حاصل کرلی۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی روائتی کشتی کے پہلوانوں نے پہلے دن دو چاندی کے تمغے جیتے تھے۔ اتوار کو مقابلوں کے آخری مرحلے میں ایران کے پہلوانوں نے مزید تین میڈل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر ایرانی پہلوان امیر محمدی نے اپنے تمام حریفوں کو شکست دیکر پہلوانوں کے پہلوان کا عنوان جیت لیا۔ یہ ایک تاریخی عنوان ہے جسے روائتی یا پہلوانی کشتی کے چیمپین کو دیا جاتا ہے۔