ایران کی ٹیم پیرا والیبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i413951-ایران_کی_ٹیم_پیرا_والیبال_ٹورنامنٹ_کے_فائنل_میں_پہنچ_گئی
ایران کی پیرا والیبال ٹیم عالمی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران کی ٹیم پیرا والیبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

ایران کی پیرا والیبال ٹیم عالمی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران پیرا والیبال ٹیم نے بوسنیا میں جاری پیرا والیبال کے عالمی مقابلوں کے سیمی فائنل میں برازیل کو شکست دی۔
 ایران کی پیرا والیبال ٹیم جاپان اورامریکہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔
سیمی فائنل میں ایران کی پیرا والیبال ٹیم نے برازیل کو تین صفر سے شکست دی ۔ ایران نے پیرا والیبال ٹورنامنٹ میں  چھے میچ کھیلے اور تمام میچوں میں تین صفر سے برتری قائم رکھی۔
 اس شاندار فتح کے بعد ایران کی پیرا والیبال  ٹیم نے دوہزار چوبیس کے پیرس پیرا المپک کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔
پیرا والیبال ٹورنامنٹ کا فائنل جمعے کو ایران اور میزبان ملک بوسنیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔