ایشیا کپ ٹیبل ٹینس میں ایران کی پہلی فتح
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i414342-ایشیا_کپ_ٹیبل_ٹینس_میں_ایران_کی_پہلی_فتح
ایشیاکپ ٹیبل ٹیبل ٹینس میں ایران نے چین کو چار دو سے ہرادیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • ایشیا کپ ٹیبل ٹینس میں ایران کی پہلی فتح

ایشیاکپ ٹیبل ٹیبل ٹینس میں ایران نے چین کو چار دو سے ہرادیا ہے۔

براعظم ایشیا کے ٹاپ موسٹ کھلاڑیوں کے درمیان ، ایشیاکپ ٹیبل ٹینس چمپین شپ مقابلے سترہ نومبر سے تھائی لینڈ میں شروع ہوئے ہیں اور یہ بیس نومبرتک جاری رہیں گے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والے ایشیا کپ کے ایک میچ میں ایران کے نوشاد عالمیان نے اپنے نامور چینی حریف کو دوکے مقابلے میں چار پوائنٹ سے شکست دے دی۔
ایران کے نوشاد عالمیان عالمی درجہ بندی میں چوراسی ویں نمبر پر ہیں جبکہ ان سے ہارنے والے چینی کھلاڑی لن گائےویان دنیا میں بارہویں نمبر ہیں۔