کراٹے کے ایشین مقابلے؛ ایرانی ٹیم کیلئے گولڈ میڈل
Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
ایرانی مردوں کی کراٹے ٹیم نے قزاقستان کو ہرا کر ایشین مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
سحر نیوز/ ایران: رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہونے والے کراٹے کے ایشین مقابلوں میں ایرانی مردوں کی ٹیم نے اپنے آخری میچ میں قزاقستان کو تین ایک سے شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
ایرانی لڑکیوں کی کراٹے ٹیم بھی فائنل میچ میں شامل ہونے کے باوجود، جاپان سے جیت نہ سکی اور سلور میڈل کے ساتھ مقابلوں سے رخصت ہوئی۔
سولہ دسمبر کو شروع ہونے والے یہ مقابلے تین حصوں پر مشتمل تھے۔ ایشین ایڈلٹ مقابلوں کا اٹھارواں دور، بچوں کے کراٹے کے مقابلوں کا بیسواں دور اور پیرا کراٹے کا پہلا دور جو منگل کے روز اپنے اختتام کو پہنچا۔