ایران کے ٹیبل ٹینس کے 17 سالہ کھلاڑی کی شاندار کارکردگی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i417483-ایران_کے_ٹیبل_ٹینس_کے_17_سالہ_کھلاڑی_کی_شاندار_کارکردگی
ٹیبل ٹینس کے سترہ سالہ نوجوان ایرانی کھلاڑی نوید شمس نے عالمی مقابلوں میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران کے ٹیبل ٹینس کے 17 سالہ کھلاڑی کی شاندار کارکردگی

ٹیبل ٹینس کے سترہ سالہ نوجوان ایرانی کھلاڑی نوید شمس نے عالمی مقابلوں میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: نوید شمس، قطر کے بین الاقوامی مقابلوں میں عالمی رینکنگ میں تیئیس ویں نمبرکے کھلاڑی کو شکست دے کر، پری کوارٹر فائنل کے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ عالمی رینکنگ کے حساب سے نوید شمس دنیا کی تین سو سڑسٹھویں نمبر پر تھے۔
انہوں نے پہلے مرحلے میں رومانیہ کے کھلاڑی کو شکست دی تھی جو کہ ٹیبل ٹینس کی عالمی رینکنگ میں ایک سو چھیئتر ویں پوزیشن پر تھے۔ 
ایرانی نوجوان کھلاڑی نوید شمس نے قطر کے بین الاقوامی مقابلوں کے دوران لگاتار تین مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی ٹیبل ٹینس کی قومی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں نے ان مقابلوں میں شرکت کی تھی۔
سترہ سالہ نوید شمس کو، پری کوارٹر فائنل کے مرحلے میں اپنے فرانسیسی حریف کا سامنا کرنا ہوگا۔