Mar ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • مہدی طارمی نے پورتو ٹیم کو پھر سے جتوا دیا

ایران کی فٹبال کی قومی ٹیم کے کھلاڑی مہدی طارمی نے اپنی کلب ٹیم کا نام ایک بار پھر روشن کیا۔

سحر نیوز/ ایران: مہدی طارمی نے پرتگال کی قومی لیگ کے مقابلوں میں استوریل ٹیم کو اپنے شاندار گول سے شکست دیکر پورتو کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ جبکہ میچ دو دو کے اسکور سے برابر چل رہا تھا، انہوں نے میچ کے تہتّرویں منٹ میں پینلٹی کک کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور ایک زبردست شاٹ کے ذریعے تیسرا گول مار دیا ۔ پورتو ٹیم یہ جیت حاصل کرکے لیگ کی دوسری پوزیشن پر جمی بیٹھی رہی اور چمپین شپ حاصل کرنے کی جانب سے بھی اس کی امیدیں برقرار ہیں۔ 

ٹیگس