ٹیبل ٹینس، ورلڈ اوپن چمپیئن شپ میں ایران کے چھے میڈل
ایران کی پیرا ٹیبل ٹینس ٹیم نے ورلڈ اوپن چمپیئن شپ میں سونے اور چاندی کا ایک ایک اور کانسی کے چار تمغے جیت لیے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: ایران قومی پیرا ٹیبل ٹینس ٹیم نے اردن میں ہونے والے پیرا ٹیبل ٹینس کی ورلڈ اوپن چمپیئن شپ میں مجموعی طور پر چھے میڈل جیتنے میں کامیابی حاصل کر لی جن میں سونے کا ایک چاندی کا ایک اور کانسی کے چار تمغے شامل ہیں۔
ان مقابلوں کے گروپ نائن میں ایرانی کھلاڑی ناصر دہقان پور پہلے نمبر پر رہے جس کے بعد سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ اپنے ہم وطن عرفان غلامی سے ہوا جس میں ناصر دہقان پور نے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جہاں انھوں نے اپنے حریف کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ عرفان غلامی نے بھی برونز میڈل کے لیے ہونے والے میچ میں اپنے حریف کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔
گروپ دو میں مہدی رضاپور نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ گروپ تین میں مہرداد محمدپور نے مشترکہ برنز میڈل جیتا۔
خواتین کے گروپ تین میں زہرا انصاریان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔