روم سے 5 میڈل جیت کر وطن لوٹ رہے ہیں ایرانی ٹائیکوانڈو کھلاڑی
Jun ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
ایران کی ٹائیکوانڈو کی قومی ٹیم نے روم گراں پری میں پانچ میڈل جیت لئے۔
سحر نیوز/ ایران: جمعے سے اتوار تک جاری رہنے والے ان بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی ٹائیکوانڈو کے کھلاڑیوں نے تین چاندی اور دو کانسی کے میڈل حاصل کئے۔
رپورٹ کے مطابق، انچاس کلوگرام کے خواتین کے مقابلوں میں مبینا نعمت زادہ نے برونز میڈل حاصل کیا ۔ ایران کے دوسرے کھلاڑی ابوالفضل زندی بھی برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔ ناہید کیانی، مہدی حاجی موسائی اور مہران برخورداری بھی وہ ایرانی کھلاڑی تھے جو فائنل میچ میں سلور میڈل جیت کر وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔