Sep ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • جارجیا میں ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

جارجیا میں ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کئے۔

سحر نیوز/ ایران: ٹیبل ٹینس کے مقابلوں کے آخری روز انڈر نائنٹین کے فائنل میں ایرانی کھلاڑیوں بنیامین فرجی اورامیرمہدی کشاورزی کے درمیان مقابلہ ہوا اور بنیامین فرجی، امیر مہدی کشاورزی کے مقابلے میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور اس طرح بنیامین فرجی نے پہلا مقام اور سونے کا تمغہ جبکہ امیر مہدی کشاورزی نے دوسرا مقام اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

اس سے قبل بنیامین فرجی نے انڈر سیونٹین کے مقابلوں میں بھی پہلا مقام حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ جارحیا میں ٹیبل ٹینس کے پانچ کیٹگری کے ان مقابلوں میں ایران نے تین سونے اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

ٹیگس