بحرین کی شاہی حکومت کے ظلم سے نجات پانے کے لیے آسٹریلیا میں پناہ لینے والے بحرین کی قومی ٹیم کے فٹبال اسٹار حکیم العربی تھائی لینڈ میں ستر روز کی جبری قید کے بعد آسٹریلیا واپس پہنچ گئے ہیں۔
بحرین کی جمعیت الوفاق نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی قوم اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ ہے اور وہ اپنے انقلابی عزم پر قائم رہے گی۔
بحرینی حکومت نے اپنے ملک میں بحران کے آغاز کے وقت سے ہی، کسی ثبوت و شواہد کے بغیر بارہا ایران کے خلاف الزام عائد کرکے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ اس ملک میں جو بھی عوامی مظاہرے ہو رہے ہیں اس میں ایران ملوث ہے-
بحرین میں 14 فروری کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں ۔
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے تیئیس شہریوں کو سزائے موت، عمر قید اور شہریت منسوخ کرنے کی سزا سنائی ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بحرین کی اپوزیشن جماعت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی عدالت کا فیصلہ ظالمانہ ہے۔
سعودی عرب نے یمن کے خلاف جارحیت تو شروع کردی ہے لیکن خود سعودی فوجیوں میں کافی غم و غصہ نظر آرہا ہے ۔
بحرینی انقلابیوں کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے الدراز، بنی حمزہ، الجنبیہ اور کرزان نامی علاقوں میں فوجی گاڑیوں سے جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔
بحرین کی جمعیت الوفاق نے جمعے کے روز ایک بیان میں بلدیاتی اور دوسرے مرحلے کے نمائشی پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔