Feb ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • بحرینی شہریوں کے خلاف سزائے موت اور عمر قید کا حکم

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے تیئیس شہریوں کو سزائے موت، عمر قید اور شہریت منسوخ کرنے کی سزا سنائی ہے۔

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے ایک بحرینی شہری کو دہشت گردی کے  بے بنیاد الزام میں موت کی سزا دی ہے جبکہ بائیس دیگر کو یا تو عمر قید یا پھر شہریت منسوخ کردینے کی سزا سنائی ہے۔  بین الاقوامی تنظیمیں سیاسی اورسماجی کارکنوں کی سرکوبی کی بابت اب تک بارہا آل خلیفہ حکومت کو خبردار کرچکی ہیں۔
بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سےعوام کی پرامن انقلابی تحریک جاری ہے - بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات جمہوریت اورآزادی کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن بحرینی حکومت سعودی عرب کے ساتھ مل کر اپنے ملک کے عوام کی پرامن تحریک طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں بحرینی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں بحرینیوں کو جن میں انسانی حقوق اورسماجی تنظیموں کے کارکن اورعلما ڈاکٹر نرسیں اور کھلاڑی بھی شامل ہیں جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔ بحرینی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے باوجود بحرینی عوام کی تحریک بدستور جاری ہے۔

ٹیگس