Jan ۳۰, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، انصاراللہ

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مغربی شہرالحدیدہ میں اقوام متحدہ کی ہم آہنگی سے بارودی سرنگیں صاف کرنے والے ایک گروپ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک انجینئر شہید ہو گیا۔

محمد عبدالسلام نے کہا کہ سعودی اتحاد، قیام امن کے راستے میں بھی مسلسل رکاوٹیں پیدا کررہا ہے اور اس نے اسٹاک ہوم امن معاہدے کی کسی بھی شق پر عمل نہیں کیا۔
 دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے کہا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ صعدہ کے شہر رازح پر سعودی اتحاد کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
 یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جوابی کارروائی میں ستر سے زائد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس