Jun ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ اگر سمجھوتہ چاہتے ہيں تو اپنا رویہ تبدیل کریں؛ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے امریکی صدر کو نصحیت کی ہے کہ اگر ایران کے ساتھ سمجھوتہ چاہتے ہیں تو صیہونی وزیر اعظم کے ناکام آئیڈیازسے پرہیز کریں۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں کہا کہ بالواسطہ ایٹمی مذاکرات میں امریکی رویّے میں صداقت نہيں اور اس میں تضاد پایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ امریکہ ایک جانب مسکرا کر ایران کے لئے اقتصادی ترقی کی بات کرتا ہے لیکن عملی طور پر ہمیں یورنیئم کی افزودگی کے بین الاقوامی حق سے محروم کرتا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ صدر کو یہ جان لینا چاہیے کہ اگر وہ واقعا سمجھوتہ چاہتے ہيں تو اپنا رویہ تبدیل کریں اور صیہونی حکومت کے حصے کا کام کرنے اور نتن یاہو کے ناکام آئيڈیاز کو آگے بڑھانے سے دست بردار ہو جائیں۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پابندیاں اٹھانے کے لئے قانونی اسٹریٹیجک ایکشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے مطابق ایران، پابندیوں کے خاتمے اور اقتصادی فائدہ کے عوض ملک کے اندر یورے نیم کی افزودگی جاری رکھتے ہوئے، ایٹمی سرگرمیوں کا پرامن ہونا ثابت کرنے کے لئے لازمی بحالی اعتماد انجام دے گا۔ 

ٹیگس