-
کورونا کے بعد مسجد الحرام میں نمازیوں کی تعداد ۔ ویڈیو
Mar ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۶کورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے سعودی حکام نے چند روز کے لئے حرمین شریفین کو بند کر دیا تھا۔ اس دوران کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دونوں مساجد میں دوا کے چھڑکاؤ اور خاص احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد انہیں دوبارہ زائرین کے لئے کھول دیا گیا۔ حرمین شریفین کو بند کر دئے جانے سے مسلمانان عالم میں خاصی تشویش پیدا ہو گئی تھی۔
-
چین، ہوٹل سانحہ کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ۔ ویڈیو
Mar ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۶چین کی صوبے فوجیان میں اتوار کو ایک ہوٹل کے ڈھہ جانے سے کم از کم دس افراد جاں بحق ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق قریب ۷۰ افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے تھے جنہیں نکالنے کے لئے جنگی پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اب تک قریب تیس افراد کو ملبے کے نیچے سے نکالا جا چکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ہوٹل کورونا وائرس کے مشکوک کیسز کو رکھنے کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔
-
شہید قاسم کے مجسمے پر لبنانی عوام کا رد عمل ۔ ویڈیو
Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۲سپاہ اسلام کے سپاہی، مجاہد راہ خدا، سردار محاذ استقامت شہید قاسم سلیمانی صرف ایران ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بالخصوص اسلامی ممالک میں محبوب شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی مخلصانہ جدو جہد کے طفیل میں دنیا کے کروڑوں دلوں میں گھر بنا لیا تھا۔ اسکی ایک جھلک لبنان میں دیکھی جا سکتی ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بھی خلوص اور پاکیزگی کو ہی انکی آفاقی محبوبیت کا راز قرار دیا ہے۔
-
فلسطین میں کورونا کی آہٹ، غزہ کے اسکول بند! ۔ ویڈیو
Mar ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۲کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے فلسطین بالخصوص غزہ میں اسکولوں کے دروازوں پر تالے ڈال دئے گئے ہیں۔
-
شہید مزاری کی برسی کے موقع پر فائرنگ اور دھماکہ ۔ ویڈیو
Mar ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۰افغانستان کی معروف سیاسی و مذہبی شخصیت اور حزب وحدت پارٹی کے رہنما شہید عبد العلی مزاری کی برسی کی مناسبت سے ہونے والے ایک اجتماع کے دوران فائرنگ اور دھماکے میں کم از کم ۲۷ افراد جاں بحق جبکہ ۲۹ زخمی ہو گئے۔ اس موقع پر افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ اور دیگر سیاسی شخصیتیں بھی موجود تھیں۔ افغانستان میں قومی اتحاد و بھائی چارے کے لئے جد و جہد کرنے والی اس شخصیت کو ۱۹۹۵ میں طالبان نے شہید کر ڈالا۔
-
خانہ خدا، کورونا کا خطرہ، زائرین کو طواف سے روک دیا گیا + ویڈیو
Mar ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۹دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، سعودی عرب کی حکومت ابھی تک اس مسئلے کو برملا کرنے سے پرہیز کر رہی تھی جس کی وجہ سے اس ملک میں کورونا بری طرح پھیل گیا ہے۔
-
جواد الأئمہ (ع) کی جد و جہد ۔ ویڈیو
Mar ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۳فرزند رسول خدا، نورِ چشمِ حضرت رضا، امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت با سعادت، ۱۰ رجب المرجب سنہ ۱۹۵ ہجری کو مدینۂ منورہ میں ہوئی۔ اسی مناسبت سے آپؑ کے سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات سے چند ایک اقتباسات ملاحظہ فرمائیں!
-
ایران نے ایسے کورونا وائرس کو دی شکست+ ویڈیو
Mar ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۹دنیا بھر میں چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کا چین اور ایران میں زور ٹوٹ گیا ہے۔
-
کورونا کا خوف، حال احوال پوچھنے کا طریقہ ہی بدل گیا + ویڈیو
Mar ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۸پوری دنیا میں کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے۔
-
ہندوستانی مسلمانوں کی حمایت میں ایرانی عوام کا مظاہرہ ۔ ویڈیو+تصاویر
Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۶منگل کے روز سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں ایرانی شہریوں نے تہران میں واقع ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حالیہ ہفتوں کے دوران ہندوستان بالخصوص دارالحکومت دہلی میں مسلمانوں کے قتل اور انکے خلاف انجام پانے والے تشددآمیز، انتہاپسندانہ اور نسل پرستانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔