Mar ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۵
ایران؛ایام نوروز اور نئے سال کی آمد آمد ہے،اس موقع پر ہر سال چھوٹے بڑے بوڑھے جوان مرد خاتون سبھی، لاکھوں کی تعداد میں ایران کے سرحدی علاقوں میں قائم ’’مکتب شہدا‘‘ کا رخ کرتے ہیں تاکہ ان سے کامیاب زندگی گزارنے کے کچھ ہنر سیکھیں۔یہ وہ علاقے ہیں جہاں ایران پر صدام کی جانب سے مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران ہزاروں شہدا کا خون بہا ہے۔ یہ زیارتی و تربیتی پروگرام ’’راہیان نور‘‘ نامی ایک ادارے کی جانب سے ترتیب دیا جاتا ہے۔