-
توچال اسکی ٹریک کا افتتاح
Jan ۰۳, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۴تہران میں واقع توچال اسکی ٹریک کا افتتاح ہوگيا ہے
-
ایرانی فوج کی ذالفقار فوجی مشقیں
Jan ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۶اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی سالانہ ذالفقار مشقوں کا سلسلہ اپنے اہم ترین مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ جنوب مشرقی ایران میں ہونے والی ان مشقوں کے دوران مختلف نوعیت کے میزائلوں، دفاعی سسٹموں، جہازوں اور طیاروں کی کارکردگی اور مسلح افواج کی تیاری کو آزمایا جا رہا ہے۔
-
یوم بصیرت پر ایرانی عوام کا نظام اسلامی کے ساتھ تجدید عہد (تصاویر)
Dec ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۰ایران میں ہجری شمسی سال کے دسویں مہینے ’’دے‘‘ کی نویں تاریخ مطابق تیس دسمبر یوم بصیرت کے بطور منائی جاتی ہے۔ اس دن عوام سڑکوں پر نکل کر اپنے اسلامی نظام اور اسکی قیادت کے ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کرتے ہیں۔ گزشتہ روز اسی مناسبت سے دارالحکومت تہران میں امام حسین (ع) اسکوائر پر ہوئے عظیم الشان اجتماع کو پیش خدمت تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
-
تہران: سورپ گریگور کلیسا میں کرسمس کی تقریب
Dec ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۰حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر تہران میں سورپ گریگور کلیسا میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔
-
تہران میں دفاع مقدس کے 200 گمنام شہداء کی تشییع جنازہ
Nov ۳۰, -۰۰۰۱ ۰۰:۰۰حضرت فاطمۃ الزهرا(س) کی شہادت کے موقع پر ایران کے مختلف شہروں من جملہ تہران، مشہد، قم، قزوین، تبریز، اصفہان، رشت، ایلام اور بجنورد میں دفاع مقدس کے گمنام شہداء کی تشییع جنازہ اور تدفین ہوئی۔
-
حلب میں آزادی کی سالگرہ منائی گئی (ویڈیو+تصاویر)
Dec ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۳:۰۵شام کے تاریخی شہر حلب میں خونخوار دہشتگرد صیہونی و تکفیری ٹولے داعش کے چنگل سے آزادی کی چھٹی سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے جشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور دوران جنگ شہید ہونے اور جانفشانی کرنے والوں کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔ شام کے سب سے بڑے شہر حلب کو دوہزار سولہ کے آخری مہینوں میں آزاد کرا لیا گیا تھا۔ شام و عراق میں داعش کی شکست کے پس پردہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا اہم کردار رہا ہے۔
-
تہران میں موسم سرما کی پہلی برف باری
Dec ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۹تہران میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے شہر کی آلودہ فضا کو بدل دیا اور تہرانیوں کو موسم سرما کی خوبصورتی دکھا دی
-
قزوین میں دفاع مقدس کے 8 گمنام شہداء کا شاندار استقبال
Dec ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۵دفاع مقدس کے 8 گمنام شہداء کے جسد خاکی کی تشیع جنازہ آج شہر قزوین کے عوام کی موجودگی میں میر عماد اسکوائر سے مسجد النبی (ص) تک منعقد ہوئی۔
-
شب یلدا کے تہوار کی تیاری
Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۰ایران کے مختلف شہروں میں ایران کی قدیم روائت شبہ چلہ یا شب یلدا کی خریداری کے لئے بازاروں میں تل دھرنے تک کی جگہ تک نہیں ہے۔ تربوز، انار اور دیگر پھلوں کے ساتھ ساتھ خشک میوے کی دکانیں خریداروں سے بھری ہیں اور لوگوں میں اس قدیم اور روائتی تہوار کو منانے کے لئے خاصا جوش و ولولہ پایا جا رہا ہے۔
-
ایران کی فضائی اور ہوابازی کی صنعت کی بین الاقوامی نمائش
Dec ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۲اسلامی جمہوریہ ایران کی 11ویں فضائی اور ہوابازی کی صنعت کی نمائش منگل (13 دسمبر 2022) کو کیش بین الاقوامی نمائشی مرکز میں ایران، روس، چین اور ایتھوپیا کی 90 کمپنیوں کی موجودگی کے ساتھ شروع ہوئی۔