May ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۳
خلیج فارس جنوب مغربی ایشیا میں واقع ہے جو ایران کی جنوب مغربی سرحد سے ملا ہوا ایک سمندری خطہ ہے جسے سیاسی نقطۂ نظر سے ہمیشہ خاصی اہمیت حاصل رہی ہے۔ ایرانی کیلینڈر کے مطابق ہجری شمسی سال کے دوسرے مہینے اردیبہست کی ۱۰ تاریخ مطابق ۳۰ اپریل کو ایران میں ’’خلیج فارس قومی دن‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے خلیج فارس کے چند حسین اور دلکش مناظر پیش خدمت ہیں۔ اس موقع پر خلیج فارس کے ساحلی علاقوں کے مقامی باشندوں نے ایک بوٹ پریڈ بھی انجام دی۔